vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق ایجنٹ کا بدعنوان سیاست دانوں کیخلاف اعلان جنگ‘

0

ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ہارٹ آف دی ہنٹر‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ہارٹ آف دی ہنٹر‘ میں بونکو کھوزا، کونی فرگیوسن، ٹم تھرون اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منڈلا دوبے نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ڈیون میئر اور ولیم گروبلر نے لکھی ہے۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سیکرٹ ایجنسی کے سابق ایجنٹ نے بدعنوان سیاست دانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔کیا ایجنٹ خطرناک مشن میں داؤ پر لگے خاندان کو بچا پائے گا؟ یہ جاننے کے لیے 29 مارچ تک انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اسی روز ریلیز کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.