دنیا کا طویل اور مختصر ترین روزہ کس ملک میں ہو گا؟
رمضان المبارک میں مسلمان روزے کے دوران خود کو انتہائے سحر سے افطار کے وقت تک کھانے پینے سے روکے رکھتے ہیں اور پوری دنیا میں سحر و افطار کے دورانیے میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔اس رمضان دنیا کا طویل اور مختصر ترین روزہ کس ملک میں ہو گا جانتے ہیں۔اس سال دنیا کے جنوبی ممالک میں رہنے والے مسلمان تقریباً 12 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے جبکہ شمالی ممالک میں رہنے والے مسلمان 17 گھنٹے سے زیادہ طویل روزے رکھیں گے۔ دنیا کا طویل ترین روزہ 17 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا جو گرین لینڈ کے شہر نیوک میں رکھا جائے گا، جبکہ دنیا میں مختصرترین روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ 12 گھنٹے 42 منٹ کا ہو گا۔دنیا کے جن 10 شہر وں میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہو گا ان میں نیوک، گرین لینڈ: 17 گھنٹےریکجاوک، آئس لینڈ: 17 گھنٹےہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹےاوسلو، ناروے: 16 گھنٹےگلاسگو، سکاٹ لینڈ: 16گھنٹےماسکو، روس: 15 گھنٹےبرلن، جرمنی: 15 گھنٹےڈبلن، آئیرلینڈ: 15 گھنٹےایمسٹرڈیم، نیدرلیندز: 15 گھنٹےوارسا، پولینڈ میں 15گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ اور دنیا کے وہ 10 شہر جہاں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہو گاان میں کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹےپورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹےکینبرا، آسٹریلیا: 12 گھنٹےمونٹیویڈیو، یوراگوئے: 12 گھنٹےبیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹےجوہانسبرگ، جنوبی افریقہ: 12گھنٹےسیوڈیڈ ڈیل ایسٹ پیراگائے: 12 گھنٹےبرازیلیا، برازیل: 13 گھنٹےمشرق وسطیٰ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روزہ 13 گھنٹے 44 منٹ اور اردن کے دارالحکومت عمان میں 14 گھنٹے 15 منٹ کا ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 58 منٹ، شام کے دارالحکومت دمشق میں 14 گھنٹے 19 منٹ اور لبنان کے دارالحکوت بیروت میں دورانیہ 14 گھنٹے 17 منٹ ہو گا۔سوڈان کے درالحکومت خرطوم میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 43 منٹ ہو گا، کویت میں 14 گھنٹے 8 منٹ طویل روزہ رکھا جائے گا۔بحرین کے دارالحکومت منامہ میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو گا۔ اسی طرح سلطنت عمان کے میں 15 گھنٹے اور ایک منٹ بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شہری 13 گھنٹے 59 منٹ طویل روزہ رکھیں گے جبکہ یمن کے شہر ادن میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 35 منٹ ہو گا۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 14 گھنٹے 13 منٹ کا روزہ ہو گا جبکہ لیبیا میں 14 گھنٹے 20 منٹ بعد روزہ افطار ہو گا۔جنوبی ایشیادوسری جانب جنوبی ایشیا کے ممالک پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھوٹان، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو گا۔