بھارت کا ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کا حامل اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ
بھارت نے ٹارگٹ ایبل ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی) ٹیکنالوجی کا حامل اگنی 5 میزائل کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کامیاب کرلیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی سے لیس میزائل پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔بھارتی سائنسدانوں نے مقامی سطح پر تیار میزائل اگنی 5 کے ساتھ ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کو مربوط کیا، جس کے بعد ایک اگنی 5 میزائل مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد وار ہیڈز لے جا سکے گا۔اگنی فائیو کی رینج 5000 کلومیٹر ہے، جو اسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمرے میں نمایاں کرتا ہے۔