اٹلی میں نمائش کے دوران سونے کے بنے لاکھوں ڈالر کے فن پارے چوری
اٹلی میں جاری ایک نمائش سے 13 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے بنے قیمتی فن پارے چوری ہوگئے۔لائیک اے وارم، فلوئنگ گولڈ نامی نمائش کا آغاز دسمبر کے اواخر میں ہوا تھا، نمائش میں موجود سونے سے بنے ہوئے 49 فن پارے چوری ہوگئے۔نمائش کے منتظمین کے مطابق چوری شدہ فن پاروں میں سے ایک مجسمہ نمائش کے احاطے سے برآمد ہوگیا تاہم دیگر 48 فن پاروں کا اب تک کچھ پتا نہیں چلا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ان کے حفاظتی انتظامات اور الارم اعلیٰ ترین معیار کے ہیں جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واردات میں ماہر ترین چوروں کا گروہ ملوث ہے۔