vosa.tv
Voice of South Asia!

یوکرئن ممکنہ شکست کو دیکھتے ہوئے روس سے بات چیت کرئے۔پوپ فرانسس

0

پوپ نے "سفید پرچم کی اصطلاح کو اٹھایا تھا،تنقید کے بعد وضاحت

ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی نے  وضاحتی بیان جاری کیا کہ فرانسس نے "سفید پرچم” کی اصطلاح کو اٹھایا جو انٹرویو لینے والے نے استعمال کیا تھا،پوری جنگ کے دوران پوپ  فرانسس نے ویٹیکن کی روایتی سفارتی غیرجانبداری کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ پوپ فرانسس کو انٹرویو کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ تنازعہ میں روس کا ساتھ دے رہے ہیں اکثریت کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ ہمدردی  کرتے ہیں ۔تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی پوپ نے کہا تھا کہ نیٹو مشرق کی طرف پھیلنے کے ساتھ "روس کے دروازے پر بھونک رہا ہے۔پوپ فرانسس نے نشریاتی ادارے آر ایس آئی کو انٹرویو میں کہا کہ "لفظ گفت و شنید ایک بہادر لفظ ہے۔”انہوں نے کہا کہ جب آپ دیکھتے ہیں کہ آپ شکست کھا چکے ہیں، حالات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں، آپ کو مذاکرات کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔پوپ نے لوگوں کو یہ بھی یاد دلایا کہ کچھ ممالک نے تنازع میں ثالث کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔”آج مثال کے طور پر یوکرین کی جنگ میں، بہت سے ایسے ہیں جو ثالثی کرنا چاہتے ہیں،” انہوں نے کہا۔ "ترکی نے اس کے لیے خود کو پیش کیا ہے۔پوپ فرانسس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ممکنہ شکست کا سامنا کرنے والے یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے اور امن مذاکرات کے لیے ایک ہی میز پر بیٹھنے میں شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے۔پوپ نے اپنی اپیل سوئس براڈکاسٹر RSI کے ساتھ گزشتہ ماہ ریکارڈ کیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کی، جسے جزوی طور پر ہفتے کو جاری کیا گیا تھا۔فرانسس نے کہا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ سب سے مضبوط وہ ہے جو حالات کو دیکھتا ہے، لوگوں کے بارے میں سوچتا ہے اور سفید جھنڈے کی ہمت رکھتا ہے، اور مذاکرات کرتا ہے،” فرانسس نے مزید کہا کہ بات چیت بین الاقوامی طاقتوں کی مدد سے ہونی چاہیے۔سوئس براڈکاسٹر آر ایس آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ شکست کے عالم میں یوکرین کو روس کے ساتھ امن مذاکرات کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.