vosa.tv
Voice of South Asia!

اقتدار کا لالچ:سرحدی محافظوں کے ہاتھوں ہیٹی کی خواتین بچوں بزرگوں کی تذلیل

0

ہیٹی کی عوام نقل مکانی پر مجبور

ہیٹی میں اقتدار کے لالچ میں حکومتی اور مسلح باغیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی کہ لوگوں کی جان ومال محفوظ نہیں رہی خون خرابے اور بدامنی کو دیکھتے ہوئے ہیٹی کی عوام نے نقل مکانی شروع کردی ہے ،عوام کو پڑوسی ممالک میں پناہ کے لیے جانا پڑ رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایک ایجنٹ نے ہیٹیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانور کی طرح ہیں۔مارچ کے مہینے میں خانہ جنگی کے بعد عوام نے کیربین جزیروں کی طرف جانا شروع کیا تو انہیں ویزا ملنا بند ہوگیا جس کے بعد لوگوں نے وقت ضائع کرنے کی بجائے اہلخانہ کے ساتھ چھپ چھپا کر نکلتا شروع کردیا تاکہ جان محفوظ رہ سکے ۔جس کے لیے انہیں سرحدی محافظوں کو رشوت دینا پڑتی ہے ۔کچھ رشوت دے کر گزرجاتے ہیں لیکن جن کے ہپاس رشوت دینے کے پیسے نہیں ہیں تو "سرحدی محافظ اپنی قسمت آزمانے کے لیے انہیں پکڑنے کا انتظار کلرتے ہیں جب انہیں پکڑ لیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جارہا ہے بچے،خواتین مرد بزرگ اور جوانوں پر تشدد کیا جاتا ہے انہیں لاٹھیوں سے مارا جاتا ہے انہیں سرحد کی طرف دھکیل دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ہیٹی اور  ڈومینیکن سرحد حالیہ دہائیوں کے سب سے سنگین بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہی ہے۔ دریں اثنا ہیٹی میں اقتدار کے لالچ میں حکومتی فورسز اور مسلح باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی بلکہ ائیرپورٹ پر حملے ہوئے اور جیلوں سے خطرناک قیدی رہاکرالیے گئے ۔لیکن کسی کو اپنی عوام کی جان ومال کی فکر نہیں ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.