vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ٹیکس فائلنگ کی مفت سہولت شروع

0

نیویارک سٹی کی حکومت نے شہریوں کی آسانی کے لیے مفت ٹیکس فائلنگ کی سہولت کا آغاز کردیا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے سے زیادہ سہولت دی جائے۔نیویارک سٹی  کے ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن کے  زیرِ اہتمام  میڈیا نمائندگان کے ساتھ منعقدہ راؤنڈ  ٹیبل سے  خطاب کرتے  ہوئے  کشمنر ویلدا ویرا  مایوگا نے    کہا کہ  ہم  شہریوں کی بہتری  کے لیے   کام کر رہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں  ورکنگ کلاس نیویارکرز کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں  فراہم کریں جس کے لیے شہر کے  تمام پانچوں بوروز140 مقامات پر  فری ٹیکس  فائلنگ کی سہولت مہیا کردی ہے ،  تاکہ  ٹیکس  فائلنگ  میں ان کی جیب سے کوئی مزید رقم خرچ نہ اور  ٹیکس  سیزن میں  انھیں ان کا جائز حصہ بھی مل سکے ۔ شہری اگر چاہیں تو  اس  سہولت کو ورچوئل طریقے سے بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔اس موقع پر  میئر آفس کے ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اوزے بیونا اور دیگر بھی شریک تھے ۔ ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن کی کشمنر ویلدا ویرا  نے مزید کہا کہ مفت  ٹیکس  فائلنگ  کی سہولت  نیویار ک کے ایسے  شہریوں کو  دستیا ب  ہوگی جن کی  فیملی کی  سالانہ  85 ہزار ڈالر  یا اس سے کم   کماتے ہیں، ایسے  افراد  جن کی انفرادی  حیثیت میں  سالانہ آمدنی 59 ہزار ڈالر  یا اس سے کچھ کم ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  گزشتہ سال اس سہولت کی وجہ سے 84 ہزار  ٹیکس ریٹرن فائل کیے گئے  جس سے شہریوں کو  ٹیکس فائلنگ  کی فیس کی مدد میں 13 ملین ڈالر کی بچت  ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.