vosa.tv
Voice of South Asia!

ایلون مسک کا صدارتی امیدواروں کو عطیہ کی رقم دینے سے صاف انکار

0

ارب پتی ایلون مسک نے کہا کہ اس سال کے انتخابات میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ یا ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن میں سے کسی کو بھی رقم عطیہ نہیں کریں گے۔ ڈونلڈٹرمپ نے  کچھ روز قبل ساتھیوں کے ساتھ ایلون مسسک سے ملاقات کی تھی اور ایلون مسک کا بیان ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آیا ہے ۔خبررساں ادارے کے مطابق  سابق صدر ٹرمپ  اپنی انتخابی مہم کے لیے ایک بڑی نقد رقم کی تلاش میں ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں، مسک نے کہا: "صرف واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ امریکی صدر کے لیے کسی بھی امیدوار کو پیسے نہیں دے رہا ہوں۔واضح رہے کہ "2022 میں مسک نے امریکن عوام سے کہا  امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن کانگریس کا انتخاب کریں۔انہوں نے ایکس پر کہا ہے کہ بائیڈن تارکین وطن کو امریکہ آنے کی ترغیب دے رہے ہیں تاکہ وہ ڈیموکریٹس کو ووٹ دے سکیں، حالانکہ امریکی شہریت کے بغیر لوگ وفاقی انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.