نیو یارک پولیس نے ہیٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 14 کے عملے نے یکم مارچ کو پین سب وے اسٹیشن پر 27 سالہ شخص پر ہیٹ کرائم اور حملہ کرنے کے الزام میں 46 سالہ ملزم کر گرفتار کرلیا . نیو یارک پولیس تھانہ نمبر47 کا عملہ لاکونیا ایونیوپر 25 سالہ شخص کو گولی مارنے کے الزام میں نا معلوم ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 25 فروری کو پیش آیا۔
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر115 کے عملے کو آسٹوریہ بلیوارڈپر 38 سالہ شخص سے 915$ مالیت کی ڈکیتی کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 17 جنوری کو پیش آیا۔
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر33 کے عملے نے 5 مارچ کو 559 ویسٹ 156 اسٹریٹ سے برآمدلاش کی شناخت کرلی۔ مقتول کی شناخت 22 سالہ سینٹیاگو اینڈیس کے نام سے ہوئی ہے۔
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر75 کے عملے نے شہری حکومت کے 45 سالہ آف ڈیوٹی ملازم NYPD اسکول کراسنگ گارڈکو گرفتار کرلیا ۔ ملزم پر چوری اور غیر قانونی عمل کا الزام ہے۔
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر43 کا عملہ 15 سالہ ہسپانوی لڑکے کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 26 فروری کو دیکھا گیا تھا۔ نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 32 اور 28 کا عملہ مین ہیٹن کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعات 29 فروری کو پیش آئے۔