vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے علاقے کوئنز میں اے پی پیک کی جانب سے آغوش کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد، ایک شخص نے پچاس ہزار ڈالرز کا عطیہ کر کے مثال قائم کردی۔

0

نیو یارک کے علاقے کوئنز میں امیرکن پاکستانی پبلک افئیر کمیٹی کے زیر اہتمام  آغوش کے لئے  فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تقریب میں امریکہ کے دورے پر آئے الخدمت گلوبل کے وائس پریذیڈنٹ عبدالشکور اور ڈائریکٹر آغوش ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ آغوش اور الخدمت جو کام کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے چاہے وہ پاکستان مین سیلاب متاثرین کی مدد ہو یا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی الخدمت کا جزبہ سب کے لئے یکساں ہے۔تقریب میں شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے الخدمت گلوبل کے وائس پریذیڈنٹ عبدالشکور کا کہناتھا کہ آغوش ہومز  میں تیس ہزار بچوں کو نہ صرف پڑھا رہے ہیں بلکہ انکی کفالت بھی کی جارہی ہے،الخدمت کی پہچان ہی قدرتی آفات و پریشانیوں میں لوگوں کے کام آنا ہےاس موقع پر آغوش الخدمت یو ایس اے  کے رہنما شکور عالم    کا کہنا تھا  ہماری کوششوں کے ساتھ جب تک اللہ کا کرم امل نہ ہو ہماری کوششیں بار آور نہیں ہو سکتیں۔شکور عالم نے  پاکستان کے لئے  نظم بھی  پڑھی

الخدمت  یو ایس اے کے بورڈ ممبر ناصر محمود کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں الخدمت کے ہسپتال میں مستحق مریضوں کے لئے ایم آئی آر  مشین کی تنصیب سے دکھی انسانیت کو بڑی مدد ملے گی۔ڈائریکٹر آغوش ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کا کہنا تھا غزہ کے متاثرین جنگ کو امدا د پہنچانے کے لئے  الخدمت جو کام کر رہی ہے وہ نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دنیا بھر میں موجود انسانیت کا درد رکھنے والوں کی مدد سے ہی ممکن ہو رہا ہے۔ آغوش ، الخدمت پاکستان میں دکھی انسانیت کی مدد کے ساتھ ساتھ غزہ کے متاثرین جنگ کو چارٹر طیاروں اور بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان فراہم کرنے میں پیش پیش ہےتقریب میں  الخدمت آغوش کے لئے بڑے پیمانے کی فنڈ ریزنگ ہوئی جبکہ ایک شخص نے پچاس ہزار ڈالر کی رقم عطیہ کی۔ تقریب میں چوہدری اشرف کی مرحومہ والدہ اور شکور عالم کے مرحوم بھائی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

اے پی پیک کی فنڈ ریزنگ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان شریک ہوئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.