نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اقلیتوں کی ملکیت والے ڈویلپرز کو مزید سستے مکانات کی تعمیر کے لیے 50 ملین ڈالر کے فنڈ کا اعلان کر دیا۔یہ اقدام ہاؤسنگ کے بحران سےپر قابو پانے کے لیے کیا ہے جس سے نیو یارک کے باشندوں کو مطلوبہ اور مستحق گھر بنانے میں مدد ملے گی۔میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے سے اقلیتی کاروباری اداروں کو تعمیراتی شعبے میں رکاوٹوں اور محدود مالی ضروریات کا سامنا رہا ہے جس سے انہیں سستی رہائش کے بحران کا سامنا ہے۔مئیر نے کہا کہ $50 ملین کافنڈسب کے لیے یکساں رہائش، ملازمتیں اور مواقع پیدا کر سکے گا، مئیر نے کہا کہ منارٹی بزنس انٹرپرائزز کو قرض دہندہ کی گارنٹی اور لیکویڈیٹی کی ضروریات سمیت تاریخی طور پر محدود مالی رکاوٹوں کی وجہ سے تعمیراتی قرضوں کے حصول میں چیلنجز کا سامنارہتا ہے، جس کے نتیجے میں اکثر بڑی فرموں کے ساتھ شراکت قائم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی ملکیت اور ڈویلپر کی فیسوں کو کم کرتی ہے، یا انہیں مکمل طور پر شرکت کرنے سے روکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم بی ایز کو بیک اسٹاپ گارنٹیزمیں مجموعی طور پر $50 ملین تک فراہم کر کے ان رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ جس سے نیو یارک سٹی میں تعمیراتی فنانسنگ کو محفوظ بنانے اور شہر کی مالی اعانت سے چلنے والے سستے ہاؤسنگ پروجیکٹس کو تیار کرنے کے لیے درکار سرمائے تک آزادانہ طور پر رسائی حاصل کرنے کی اجازت ملے گی۔اس سہولت سے مستفید ہونے کے لئے منارٹی بزنس انٹر پرائزز کو ایک مضبوط ترقیاتی ٹریک ریکارڈ کے ساتھ ایک تصدیق شدہ ایم بی ای بھی ہونا لازمی ہے۔