vosa.tv
Voice of South Asia!

شمالی غزہ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات جاری

0

اسرائیل غزہ میں امداد کو یقینی بنائے،ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اسرائیل پر زور دیا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے  جائےکیونکہ قحط  کی وجہ سے شمالی غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے شمالی غزہ میں ڈبلیو ایچ او کے دو ہسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد "سنگین نتائج” کی اطلاع دی۔انہوں نے لکھا کہ  بچے بھوک سے مر رہے ہیں، ایندھن، خوراک اور طبی سامان کی شدید قلت ہےہسپتالوں کی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ گیبریئس نے کہا کہ "خوراک کی کمی” کے نتیجے میں 10 بچے جاں بحق ہوئے۔ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے ہسپتالوں کا دورہ کیا تو  صورتحال کو خوفناک قرار دیا دو ہسپتالوں میں پانی کی کمی اور غذائیت کی کمی سے بچے ہلاک ہوئے،  جنریٹر ایندھن کی  سپلائی بند ہونے سے  آؤٹ آف سروس  ہوگئے ہیں ۔ہم اسرائیل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ  امداد بحفاظت اور باقاعدگی سے پہنچائی جا سکے۔” انہوں نے مزید لکھا۔”شہریوں، خاص طور پر بچوں، اور صحت کے عملے کو فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.