یو ایس ایڈ نیپال کو85ملین ڈالرز فنڈز فراہم کرئے گا
بین الاقوامی ترقی (USAID) نے نیپال میں بچوں کے لیے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور خاص طور پر پسماندہ نوجوانوں اور ابتدائی جماعت کے طلبہ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے،یو ایس ایڈ نیپالی حکومت کو پانچ سالوں کے دوران 85 ملین ڈالر فراہم کرئے گا،نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکہ اور نیپال کے درمیان موجودہ شراکت داری کو مضبوط کرتی ہے۔کھٹمنڈو میں ایک تقریب میں USAID کی سینئر ڈپٹی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر برائے ایشیا زینہ صلاحی نے کہا: "USAID نیپال کی ترقی کے سفر میں 70 سال سے زیادہ عرصے سے ایک ثابت قدم شراکت دار رہا ہے۔ یہ نئی سرمایہ کاری نیپال میں بچوں کے لیے دروازے کھولنے اور ہونہار نوجوانوں کی مدد کرتی رہے گی تاکہ اپنی پوری صلاحیت تک پہنچیں اور اپنی برادریوں اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔”