vosa.tv
Voice of South Asia!

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیےمینا بازار پروگرام مددگار ہیں،شازیہ وٹو

0

 بروکلین کونی آئی لینڈ ایوینیو پر اپنا وومین کلب یو ایس اے کے زیر اہتمام پری عید اپنا برائٹن مینا بازار کا انعقاد

نیویارک کے علاقے بروکلین کونی آئی لینڈ ایوینیو پر اپنا وومین کلب یو ایس اے کے زیر اہتمام پری عید اپنا برائٹن مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ مینا بازار میں  خواتین نے  بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔اپنا وومین کلب یو ایس اے کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنا برائٹن  مینا بازار کا انعقاد کیا گیا،مینا بازار میں  خواتین نے  بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور عید کی بھرپور خریداری کی، اس موقع پر  پروگرام کی صدر شازیہ وٹو کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد خواتین کو بااختیار بنا نا ہے جس کے لئے ایسے پروگرام کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اپنا وومین کلب کی فاؤنڈر ثمرین حسین نے صدر شازیہ وٹو سمیت  تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اپنا وومین کلب کی جانب سے لگائے گئے مینا بازار میں گھریلو دستکاری سے وابستہ اور دیگر ہنر مند خواتین نے اپنے اسٹالز لگائے۔ جن میں خوبصورت ملبوسات جیولری کاسمیٹیکس اور شوز سمیت دیگر اشیاء کے اسٹالز شامل تھے۔مینا بازار میں  مزیدار کھانوں کے ساتھ ساتھ لائیو میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے شرکاءنے خوب انجوائے کیا۔پروگرام کے اختتام پرشرکاء کو   بتایا گیا صائمہ جہاں اپنی میوزک اکیڈمی قائم کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے اپنا وومن کلب انھیں جگہ فراہم کر رہا ہے جہاں وہ ہراتوار کو دوپہر 2 بجے میوزک کی کلاس لیا کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.