پولینڈ میں نفسیاتی مریض نے19افراد کو کچل ڈالا
پولینڈ میں ڈرائیور نے کار، ٹرام اسٹینڈ پر کھڑے افراد پر چڑھا دی، واقعے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ مشتبہ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے میں دہشتگردی کا امکان رد کردیا۔ ترجمان کےمطابق گرفتار 33 سالہ پولش کار ڈرائیور کا نفسیاتی علاج چل رہا تھا۔