گیٹ شیڈز ڈاون،شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے نئی مہم
نیویارک شہرکے میئر ایرک ایڈمز نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے اورپیدل چلنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے سکیفولڈنگ شیڈز کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے لیے دو فرموں کے انتخاب کا اعلان کیا ہےجس کا مقصدشہر کی خوبصورتی میں اضافہ ، اخراجات کو کم کرنا اور پیدل چلنے والوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے پیدل چلنے والوں کے حفاظتی سامان کے لیے محکمہ تعمیرات کے کمشنر جمی اوڈو اور میئر آفس آف کنٹریکٹ سروسز کی ڈائریکٹر لیزا فلورس کے ساتھ، اروپ یو ایس اور پریکٹس فار آرکیٹیکچر اینڈ اربنزم کے انتخاب کا اعلان کیا ہے ۔یہ محکمے باہمی اشتراک سے سکیفولڈنگ شیڈزکے چھ جدید ڈیزائن تیار کریں گےجس کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو بڑھانا، اخراجات کو کم کرنا اور پیدل چلنے والوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ میئر ایڈمز کے پلان گیٹ شیڈز ڈاؤن کے تحت یہ ڈیزائن نہ صرف سہاروں کو ہٹانے میں تیزی لائیں گے بلکہ شہری منظر نامے کو بھی تبدیل کر دیں گےبلکہ عمارت کے مالکان کے لیے لاگت بھی کم کریں گے، اور پیدل چلنے والوں کے حفاظتی سامان کو زیادہ جازب نظراور دلکش ظاہر کریں گے۔شہری حکومت کا مقصدان ڈیزائنز کو بلڈنگ کوڈ میں ضم کرکے اور انہیں عوام کے لیے قابل رسائی بنا کر، موجودہ گرین پائپ اور پلائیووڈ شیڈز کو تبدیل کرنا ہے۔ میئر ایڈمز نے اس منصوبے کے زریعے حفاظت کو جمالیات کے ساتھ متوازن کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔