سعودی عرب:پہلی مرتبہ آئس سکیٹنگ کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ آئس سکیٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جس میں اولمپک گیمز کے اسکیٹرز سمیت مقامی اسکیٹرز نے بھی شرکت کی جبکہ شائقین کی بڑی تعداد بھی مقابلے دیکھنے کے لئے موجود تھی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن کی تقریبات کے سلسلہ میں پہلی مرتبہ آئس بلاسٹ اسکیٹنگ مقابلے منعقد کیے گئے جس میں سوئزرلینڈ،برطانیہ،امریکہ ،چائنہ،فرانس اور دیگر ممالک کے نامور آئس اسکیٹرز کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے والے چیمپیئن بھی شریک تھے اس موقعہ پر اسکیٹرز نے برف سے تیار کردہ سلائیدز پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جسے شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا اسکیٹنگ کے مقابلے جیتنے والوں میں لاکھوں ریال کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے جبکہ اسکیٹرز نے مقابلوں کو سراہا اور سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے لئے برف سے بنی خصوصی سلائیڈز تیار کی گئی تھیں جن پر بچوں نے خوب لطف اٹھایا