vosa.tv
Voice of South Asia!

اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان ہوں،امریکی صدر

0

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔کئی امریکیوں کو جوبائیڈن کی عمر کو لے کر تشویش ہے کیونکہ انہوں نے دوبارہ انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اگر وہ دوسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوتے ہیں تو امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے سالانہ میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے 81 سالہ جوبائیڈن بولے کہ میرا سالانہ طبی معائنہ اچھا رہا، انہوں نے مزید مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے میری لینڈ ملیٹری میڈیکل سینٹر میں طبی معائنہ کروایا جہاں انہیں ڈاکٹر نے کہا کہ جو بائیڈن ہفتے میں کم از کم پانچ دن ورزش کرتے ہیں اور وہ ڈیوٹی کے لیے فٹ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.