vosa.tv
Voice of South Asia!

سندھ پولیس نےکرکٹ میچ میں امریکی پولیس کو 10وکٹوں سے شکست دیدی  

0

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم کراچی میں کھیلے گئے تین میچوں میں سے ایک بھی نہ جیت سکی۔کراچی میں تیسرے اور آخری میچ میں سندھ  پولیس کی ٹیم نے  این وائے پی ڈی کو  دس وکٹوں سے شکست دے دی ۔ڈی ایچ اے سپورٹس  کلب معین خان  اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ پولیس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر باولنگ  کا فیصلہ کیا۔ این وائے پی ڈی کی  ٹیم کا آغاز اچھا رہا۔ابتدائی 5 اورز تک مہمان ٹیم نے  میزبان  بوًلرز کا جم کر مقابلہ کیا ۔نیو یارک پولیس  ڈپارٹمنٹ کے کپتان  اسد منورنے 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 36 رنز بنائے ۔لیکن جیسے ہی این وائے  پی ڈی  کے کپتان آؤٹ ہوئے تو  پوری  بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی  اور مہمان ٹیم پندرہ اوورز میں  محض 86 رنزبناسکی ۔سندھ پولیس کی  ٹیم کے  باولر عدنان شاہ نے 3 اورز میں 12 رنز دیکر  4 کھلاڑیوں کو چلتا کیا ۔87 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں سندہ پولیس کی ٹیم  بیٹنگ  کرنے آئی  تو ابتدا سے ہی انکا انداز محتاط  اور  زمہ دارانہ تھا ۔ میزبان ٹیم کے دونو ں اوپننگ بیٹرز نےسنبھل کر  بیٹنگ  کی اور مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 13.5اورز میں حاصل کرلیا ۔آئی جی سندھ  رفعت مختار اور سندھ پولیس کے اعلی  حکام نے  میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں  میں میڈلز  اور انعامات  تقسیم کئے ۔این وائے پی ڈی کے کپتان اسد منور نے  رنر اپ جبکہ سندھ پولیس  کی ٹیم کے کپتان عدنان نے وننگ  ٹرافی وصول کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.