vosa.tv
Voice of South Asia!

انسانی حقوق کے تحفظ میں دوہرےمعیار مناسب نہیں

0

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا  پچپنواں اجلاس جنیوا میں جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  کا کہنا ہے کہ پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لیے انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ ضروری ہے اور غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔ انتونیو گوتریس نے اپنی تقریر میں کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ امن کی بنیاد ہے اور امن کا راستہ معاشی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سمیت تمام انسانی حقوق کے مکمل احترام اور دوہرے معیار کو مسترد کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ممالک بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے نقطہ نظر سے ہر قسم کے تشدد کی روک تھام اور خاتمے کے لئے اس سال منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہ اجلاس کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.