vosa.tv
Voice of South Asia!

22 نامور مکس مارشل آرٹ فائٹرز میدان میں آگئے

0

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ مکس مارشل آرٹس کے بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جس میں نامور فائٹرز نے رنگ میں ایک دوسرے کے خلاف وار کیے مقابلوں کو دیکھنے کے لئے ہزاروں ملکی اور غیر ملکی تماشائی موجود تھے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں 22 نامور مکس مارشل آرٹ فائٹرز کے درمیان گیارہ مقابلے ہوئے رنگ میں فائٹرز نے ایک دوسرے پر کئی وار کیے اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف داو لگا کر مدمقابل کو چت کرنے میں کامیاب رہے پہلی مرتبہ ہوم گراونڈ پر سعودی مارشل آرٹس کے فائٹرز کھلاڑیوں عبداللہ القحطانی نے بھارت کے فائٹر راو کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کیا جبکہ ملک باسل نے برازیل کے پرییرا کو دو ایک سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی جبکہ رنگ میں امریکی،افریقی اور دیگر ممالک کے فائٹرز نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے ہزاروں شائقین خوب محظوظ ہوئے سعودی کھلاڑیوں سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مکس مارشل آرٹس کا کھیل دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سعودی عرب ایسے مقابلوں کی شروعات ہونا قابل تحسین ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ایسے مقابلے منعقد ہوتے رہیں گے مکس مارشل آرٹ مقابلوں میں سابق نامور باکسر مائیک ٹائسن اور عالمی چیمپئن عامر خان بھی موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.