vosa.tv
Voice of South Asia!

مکی مسجد کے صدر اکرم امین خان کو بیٹے کی موت کا صدمہ

0

بروکلین میں واقع مکی مسجد کے صدر اکرم امین خان کے جواں سال بیٹے کامران خان اچانک طبیعت بگڑ جانے کے سبب انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ بروز پیر ادا کی جائیگی۔نیو یارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایوینیو پر واقع مکی مسجد کے صدر پاکستانی نژادامریکی اکرم امین خان کے جواں سال بیٹے کامران خان 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم  نیو یارک شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ میں زیر ملازمت تھے۔ مرحوم کامران خان  کی نماز جنازہ بروز پیر دوپہر ایک بجے  کونی آئی لینڈ ایوینیو پر واقع مکی مسجد میں  ادا کی جائیگی۔جبکہ تدفین  جرسی اسٹیٹ میموریل پارک میں ہوگی۔مرحوم کامران خان کی تجہیز و تکفین کے فرائض  الریان مسلم فیونرل سروسز کے تحت سر انجام دئیے جائیں گے۔ کمیونٹی نے دکھ کی اس گھڑی میں اکرم امین خان ،ان کے اہلخانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور کامران خان سے محبت کرنے والے تمام لوگوں سے سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.