vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر ی حکومت کی کاروباری افراد کو ہدایات جاری

0

 یکم مارچ سے محفوظ ڈھکن والے کوڑے دان  کے استعمال کی پابندی لازمی قرار

نیو یارک کی شہر ی حکومت نے تمام کاروباری افراد کو ہدایت جاری کی ہے کے وہ یکم مارچ سے کوڑا کرکٹ کیلیے ڈھکن والے ڈسٹ بین کے استعمال کو یقینی بنائے تاکہ چوہوں کی افزائش پر قابو پایا جاسکے۔نیو یارک سٹی کے تمام کاروباری افراد کو یکم مارچ سے اپنا کوڑا کرکٹ کنٹینرز میں ڈالنا ہوگا۔ نیو یارک سٹی کے ڈپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن نے چوہوں کی بڑھتی ہو ئی افزائش پرقابو پانے کیلیے شہر بھر کے کاروباری افراد کو یکم مارچ  سے کوڑا پھینکنے کے لئے گاربیج بیگز کے ساتھ ساتھ محفوظ ڈھکنوں والے کنٹینرز کے  استعمال پر زور دیا ہے۔میئر ایرک ایڈمز کی شہر میں چوہوں کے خاتمہ کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات کے تحت کاروباری اداروں کے کوڑے دان کو کنٹینرائز کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں اس نئے قانون کے تحت کاروباری افراد کو پابند کیا گیا  ہے کہ وہ کوڑے دان کو عقبی صحن میں رکھیں اور اگر جگہ محدود ہے تو عمارت کے ساتھ تین فٹ کی جگہ میں رکھا جاسکتا ہے تاکہ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہر ی حکومت  نے ان ہدایات پر عمل نہ کر نے والے افراد پر جرما نہ عائد کر نے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.