vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی سیکورٹی فورس کی فائرنگ سے مسلم شخص جاں بحق

0

گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گولیاں مار کر 26 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے سرحدی علاقے سلمارا منکاچار میں بھارت سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فجر کے وقت گشت کے دوران گولیاں مار کر شاہین الاسلام نامی مسلم نوجوان کو شہید کردیا۔بھارت بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ شاہین الاسلام نامی نوجوان مویشیوں کی بنگلا دیش اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور بارڈر پر رکنے کا اشارہ کرنے کے باوجود فرار ہونے کی کوشش کی۔تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ مسلم نوجوان مسلح تھا یا اس سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کو کیا خطرہ لاحق تھا کہ اہلکاروں کو نوجوان پر براہ راست گولیاں چلانی پڑیں۔مقامی مسلم جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج پر بھارت سیکیورٹی فورس نے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم یاد رہے کہ ایسی کسی انکوائری پر کبھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔گزشتہ برس کے اختتام پر بھی بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ میں مویشیوں کے ایک مسلمان تاجر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ دو ماہ قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.