vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردی

0

  واشنگٹن: امریکا نے یوکرین پر حملے کے دو سال مکمل ہونے اور اپوزیشن لیڈر کی دوران حراست جیل میں پُراسرار ہلاکت کے بعد روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔خبرایجنسی کے مطابق اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی جیل میں پُراسرار ہلاکت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر 500 سے زائد پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ان پابندیوں کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ روس کے صدر پیوٹن بیرون ملک جارحیت اور اندرون ملک جبر کی اس سے زیادہ قیمت ادا کرے۔وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ان پابندیوں کا اعلان روس کے یوکرین پر حملے کے دوس سال مکمل ہونے سے ایک روز قبل کیا۔مذکورہ پابندیاں روس کے بنیادی مالیاتی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے لوگوں اور اداروں پر مرکوز ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.