vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ بھر میں موبائل نیٹ ورک ڈاؤن،لوگ پریشان

0

امریکہ میں اے ٹی اینڈ ٹی ورژن ،اور ٹی موبائل سمیت متعدد موبائل نیٹ ورک ڈاؤن ہے ،جس کے چلتے لوگ کا ل کرنے ، ٹیکسٹ میسیج بھیجنے یا انٹرنیٹ کا استعمال کرنے میں ناکام ہیں ،جسکی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ڈیجیٹل سروس ٹریکنگ سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق 50،000 سے زیادہ صارفین نے نیٹ ورک ڈاؤن ہونے کی شکایت درج کرائی ہے ،فی الحال انٹر نیت خدمات معطل ہونے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔AT&T نے کہا ہے کہ وہ نیٹ ورک کی بندش کو بحال کرنے کے لیےفوری طور پر کام کر رہے ہیں جس سے ان کے 70,000 سے زیادہ صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔AT&T، Verizon اور T-Mobile صارفین نے اطلاع دی کہ انہیں ملک بھر اور کینیڈا میں نیٹ ورک کے مسائل درپیش ہیں۔ایک بیان میں کمپنی نے کہا ہمارے کچھ صارفین آج صبح وائرلیس سروس میں رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ہم ان کے لیے سروس بحال کرنے کے لیے فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔ سروس بحال ہونے تک ہم وائی فائی کالنگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔نیویارک، بوسٹن، واشنگٹن، مونٹریال، ہونولولو، اٹلانٹا، ہیوسٹن، ڈلاس، لاس اینجلس، سیٹل اور سان فرانسسکو میں سروس میں خلل پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.