ممتابنرجی مغربی بنگال کی5سیٹیں کانگریس کےحوالے کرنے کو تیار
ممتابنرجی کانگریس کو مغربی بنگال میں5 سیٹیں دینے کے لئے راضی ہوگئی ہیں پہلے صرف 2 سیٹوں کی پیشکش کی گئی تھی۔مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اورکانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ فارمولہ طے ہوتا نظر آرہا ہے۔ کانگریس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ممتا بنرجی کانگریس کو 5 سیٹیں دینے کو تیار ہیں، پہلے صرف 2 سیٹوں کی پیشکش کی گئی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ کانگریس ہائی کمان بنگال میں سیٹ شیئرنگ فارمولے پر براہ راست ممتا بنرجی سے بات کر رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم کو عام کردیا جائے گا۔ٹی ایم سی اور کانگریس کے درمیان شیٹ شیئرنگ پریہ مثبت موقف کانگریس ہائی کمان کی مداخلت کے بعد سامنے آیا۔ کانگریس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹی ایم سی اورکانگریس کے درمیان بات چیت چل رہی تھی، لیکن ممتا بنرجی صرف دوسیٹیں دینے کو تیارتھیں۔ کانگریس ہائی کمان سے بات کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔