سنیل گروور نے ناراضگی ختم کرکے کپل شرما شو جوائن کرلیا
بالی کے نامور کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی جوڑی ایک بار پھر ناظرین کو ہنسانے آرہی ہے۔سنیل گروور چھ برس کی ناراضگی کے بعد دوبارہ کپل شرما کے ساتھ شو کا حصہ بننے والے ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں سنیل گروور کا کہنا تھا کہ کپل شرما کے ساتھ تلخی پر وہ ذہنی طور پر کافی پریشان ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب کپل شرما کے ساتھ ان کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں اور ہم اس کی مکمل تفصیل اپنے شو میں بتائیں گے۔ 2018 میں آسٹریلیا سے واپسی پر ایک فلائٹ میں دونوں فنکاروں کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سنیل دی کپل شرما شو سے علیحدہ ہوگئے تھے