vosa.tv
Voice of South Asia!

ہالی وڈ کی ایکشن سسپنس فلم ریڈ رائٹ ہینڈ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

0

ہالی وڈ کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ریڈ رائٹ ہینڈکا دھماکے دار ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔ریڈ رائٹ ہینڈ کا ٹریلر ایک ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مجرم تنظیم سابق خفیہ ایجنٹ کے پیچھے پڑ گئی۔تنظیم سابق خفیہ ایجنٹ سے پوچھتی ہے کہ ہمارے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ سسپنس سے بھرپور فلم 23 فروری کو نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جس کیلیے مداح پُرجوش ہیں۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ایشوم نیلمز اور ایان نیلمز نے انجام دیے۔ کاسٹ میں اورلینڈو بلوم، اینڈی میک ڈویل اور گیریٹ ڈیلاہنٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ جوناتھن ایسلی اس کے رائٹر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.