vosa.tv
Voice of South Asia!

نئی دہلی:بھارتی کسانوں نے  حکومتی تجاویز مسترد کردیں

0

 بھارت میں کسانوں نے حکومتی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے دلی مارچ دوبارہ شروع کر دیا۔بھارت کی ریاست پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کے کسانوں نے فصلوں کی قیمت خرید کے لیے حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئی تجویز کو مسترد کر دیا۔بھارتی کسانوں نے حکومتی تجاویز مسترد کرتے ہوئے 21 فروری سے دوبارہ دلی مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارت کے 3 مرکزی وزرا اور کسانوں کے نمائندوں کے درمیان چوتھے دور کی بات چیت ہوئی جس میں حکومت نے 3 قسم کی دالوں، مکئی اور کپاس پر 5 سال کے لیے کم سے کم امدادی قیمت میں فصلیں خریدنے کی تجویز رکھی تھی۔کسانوں نے حکومت کے سامنے اپنے کئی مطالبات رکھے جن میں سب سے اہم مطالبہ تمام فصلوں پر ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی ہے۔ ایم ایس پی کے تحت حکومت کسانوں کی فصلوں کو خریدتی ہے اور ایم ایس پی فصلوں کی لاگت سے 30 فی صد زائد قیمت ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.