چیئرمین عابد شمعون،صدر ارشد علی،جنرل سیکریٹری راجہ نوید الرحمن منتخب
صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے آن لائن سالانہ الیکشن کا انعقاد ہوا
سعودی عرب میں معروف پاکستانی متحرک اور فعال صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے آن لائن سالانہ الیکشن 2024 انتہائی منصفانہ اور غیر جانبدار انداز میں سر انجام پائے جس میں مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند مرکزی صدر ارشد علی غوری اور مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ نوید الرحمن منتخب ہوئے۔پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تیسری دفعہ بلامقابلہ منتخب ہونے والے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند نے اعتماد کا اظہار کرنے پر فورم کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنی شناخت اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو بلا تفریق کوریج دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے نومنتخب صدر معروف صحافی ارشد علی غوری کا کہنا تھا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم پاک سعودی دوستی میں پل کا کردار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مثبت اور غیر جانبدار صحافت سے پاکستان کا وقار بلند رکھنے میں پیش پیش رہے گا سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے الیکشن 2024 کیلئے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنی غیر جانبدار صحافت سے کمیونٹی کی خدمت کرتا رہے گا۔