vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ نے عراق میں اتحادی مشن کے خاتمے پر اتفاق کرلیا

0

عراقی وزیر اعظم محمد شعیہ السوڈانی  کا کہنا ہے کہ  امریکہ نے بین الاقوامی اتحاد کے مشن کو ختم کرنے کے  ٹائم ٹیبل پر بات چیت پر اتفاق کیا  ہے۔عراقی وزیر اعظم محمد شعیہ السوڈانی نے کابینہ کے  اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عراقی حکومت کو عراق میں امریکی سفارت خانے سے ایک باضابطہ خط موصول ہوا ہے، جس میں عراق میں امریکی قیادت  میں قائم  بین الاقوامی اتحاد کے مشن کو ختم کرنے کے  ٹائم ٹیبل پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔خط میں  واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں، السوڈانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عراقی حکومت ملک کو  مختلف فریقوں  کے مابین تنازعے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں ہونے دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.