vosa.tv
Voice of South Asia!

 دہلی میں2 دن بارش ، یوپی-بہار میں ہو سکتی ہے ژالہ باری

0

محکمہ موسمیات نے21 فروری کو مغربی ہمالیہ کے علاقے میں شدید بارش اور برفباری کا امکان  ظاہر کیاہے۔شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ بہار، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے جہاں پہاڑوں پر برف باری ہورہی ہے وہیں میدانی علاقوں میں بارش نے موسم کا موڈ بدل دیا ہے، شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں اگلے 2 دنوں تک بارش اور ژالہ باری جاری رہے گی۔دارالحکومت دہلی کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک فروری کے مہینے میں پانچ دن بارش ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ اگلے دو دن تک جاری رہنے کی امید ہے۔ منگل کو یہاں کم از کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کے اوسط سے چار ڈگری زیادہ ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق 21 فروری کو مغربی ہمالیہ کے علاقے میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے اور شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.