بھارتی کسانوں کی تحریک زور پکڑنے لگی
بھارت میں دہلی چلو مارچ میں بھارتی کسانوں کے حق میں دوسرے مذاہب کے افراد بھی شامل ہونے لگے۔ کسانوں کی جانب سےمطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنےکااعلان کیاگیاہے۔بھارت کے شہر کیریلا کا چرچ آف ساؤتھ انڈیابھی دہلی چلومارچ کےحق میں سامنےآگیا، چرچ کےپادری ملائل سابوکوشے کا کہنا تھا کہ احتجاج کی حمایت کرنےکاہمارےعزم انصاف اورمساوات کامنہ بولتاثبوت ہے۔پادری نے کہا کہ ہمارےملک کےزرعی شعبےکی پائیدار ترقی کیلئےکسانوں کوان کےحقوق دینا ہوں گے، حکومت پرزوردیتےہیں ورلڈٹریڈآرگنائزیشن کےمعاہدےسےدستبردارہوجائےیاکسانوں کی شرائط پرنظرثانی کرے۔کانگریس کےصدرملکارجن کھڑگے نے بھی مودی حکومت کو بھارتی کسانوں کیلئےبدترین قراردیتےہوئےشدیدتنقید کانشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکےمسلسل جھوٹے دعوےملک کو خوراک فراہم کرنیوالےکسانوں کیلئےسخت آزمائش ہیں۔ہریانہ میں موبائل اورانٹرنیٹ کی سروس کوبھی بندکردیاگیاہے ۔