vosa.tv
Voice of South Asia!

فرانس پلانٹ میں لگنے والی آگ سے ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ

0

فرانس میں ایک ری سائیکلنگ پلانٹ میں آتش زدگی کے باعث لیتھیئم کی 900 ٹن بیٹریاں جل گئیں۔جنوبی فرانس کے شہر ٹولوز کے شمال میں واقع علاقے ویویز میں ایک بیٹری ری سائیکلنگ پلانٹ میں تقریباً 900 ٹن لیتھیئم بیٹریوں میں آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں آسمان پر گھنے سیاہ زہریلی دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ لیتھیئم بیٹریاں فون سے لے کر الیکٹرک کاروں تک برقی آلات کے لیے اہم ہیں، ان میں آتش گیر مادہ موجود ہوتا ہے جو بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہےکیونکہ ان میں توانائی بھی ذخیرہ ہوتی ہے اور اگر یہ زیادہ درجہ حرارت کے قریب ہو جائے تو ان میں آگ بھڑک سکتی ہے، اور جلنے سے ان میں سے زہریلا مادہ خارج ہو سکتا ہے۔جس سے ماحولیاتی آلودگی کا بھی ممکن ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.