بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ممبئی میں ایک اور مسلمان رکشہ ڈرائیور پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے ممبرا میں 46 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور کو ہندو انتہا پسندوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ غنڈوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور رکشہ توڑ دیا اور ہندوتوا کے نعرے لگانے کے لیے دھمکایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محمد ساجد پر تشدد کرنے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ان کے خلاف رکشہ ڈرائیور پر تشدد، لوٹ مار اور جے شری رام کہنے پر مجبور کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔