vosa.tv
Voice of South Asia!

منی پور میں حالات کشیدہ،املاک اور درجنوں گاڑیاں نذرآتش

0

بھارتی ریاست منی پور میں مشتعل ہجوم کی جانب سے ضلع چورا چاند پور میں پولیس چیف اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر پر حملے کئے گئے۔مشتعل ہجوم کی جانب سے درجنوں گاڑیاں جلادی گئیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کو راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا۔مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس میں دو افراد جاں بحق  جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، پرتشدد واقعات کے بعد ضلع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ 5 دنوں کیلئے معطل کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں کے ساتھ کام کرنے کے الزام پر کوکی قبائل کے ایک کانسٹیبل کو ہٹانے پر علاقے میں حالات خراب ہوئے۔ منی پور میں مئی 2023 سے کوکی اور میتی قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 200 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.