سعودی وزیر خارجہ کی عراقی نائب وزیر اعظم سے ملاقات
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین نے میونخ امن کانفرنس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں برادر ملک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا علاؤہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی حوالے سے بھی ہونے والی تازہ ترین پیش رفت خاص طور پر غزہ کے حوالے سے دونوں رہنماؤں نے گفتگو کی۔