ہالی ووڈ فلم ’ارگیل‘ کا باکس آفس پر راج
ہالی ووڈ فلم ’ارگیل‘ ریلیز کے دوسرے ہفتے میں 32 ملین ڈالر کی کمائی کر کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی۔امریکی باکس آفس پر فلم ’ارگیل‘ کا راج ہے اور فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے میں 32 ملین ڈالر کی کمائی کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ہدایتکار میتھیو وان ، اداکار ہنری کیول، اداکارہ برائس ڈلاس ہاورڈ اور اداکار سیم راک ویل کی ایکشن اور تھرلر سے بھر پور فلم نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔کامیڈی، ہارر اور رومانس سے بھر پور ہالی ووڈ فلم ’لیزا فرییکینسٹائن‘باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے اور فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے 5.6 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے، زیلڈا ولیمز کی ہدایتکاری اور اداکارہ کیتھرین نیوٹن، اداکارہ لیزا سوبرانو، اداکارہ جینا ڈیوس کی اداکاری پر مبنی یہ فلم بھی مداحوں نے پسند کی۔تیسرے نمبر پر ہالی ووڈ فلم ’دی بی کیپر‘ نے ریلیز کے 5 ہفتوں میں 57 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔