دہلی میں زندہ جلنے والے11افراد کی اموات کی تحقیقات شروع
بھارت کے شہر دہلی کی ایک فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 11افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔آگ علی پور کے علاقے میں موجود رنگ بنانے کی فیکٹری میں لگی، افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مزید افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے میں قابو پالیا گیا تھا۔متاثرہ فیکٹری میں آگ لگنے سے قبل دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جو کہ ممکنہ طور پر وہاں اسٹور کیے گئے کیمیکل کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔