vosa.tv
Voice of South Asia!

خاتون سےبدسلوکی پر مسافروں کا بس کنڈیکٹر پر تشدد

0

بھارت میں خاتون سے زبانی بدکلامی پر مسافروں نے بس کنڈیکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ واقعہ ریاست تمل ناڈو کے تریچی ضلع میں پیش آیا جہاں ایک بس کنڈکٹر کو مسافروں کے ایک گروپ نے خاتون سے مبینہ بدسلوکی کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔کنڈکٹر پر تشدد کے یہ مناظر بس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے اور بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں مسافروں کے ایک گروہ کو بس کنڈکٹر پر بہیمانہ تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ پرائیوٹ بس چتھیرام سے تھواکوڈی روٹ پر چلتی ہے اور کنڈکٹر کی ایک خاتون مسافر کے ساتھ اس وقت زبانی بدکلامی کی جب بس نے اسے مطلوبہ اسٹاپ پر اتارنے کے بجائے کچھ آگے جا کر اتارا۔جب بس چتھیرام بس اسٹینڈ پر واپس آئی تو پانچ افراد گاڑی میں سوار ہوئے اور موکیان پر حملہ کر دیا، اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے مبینہ طور پر حملے کے بعد کنڈکٹر کا کیش بیگ بھی چھیننے کی کوشش کی۔متاثرہ کنڈکٹر نے گاندھی مارکیٹ تھانے میں پانچوں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی شکایت پر پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی شناخت و گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.