نیویارک: خواتین کی جنسی اور تولیدی صحت کےحقوق و تحفظ کا بل متعارف
نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے جنسی اور تولیدی صحت کے حقوق کے تحفظ کا بل متعارف کروادیا ہے، میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ خواتین کی آزادی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ دو سال قبل سپریم کورٹ نے خواتین سے ان کے جسم کو ان ہی کی مرضی کے مطابق رکھنے کاا ختیار چھین لیا تھا جس کے بعد ہم نے نہ صرف شہری بلکہ ریاستی اور ملکی سطح پر اسقاطِ حمل کا اختیار دینے کے لیے کام شروع کیا، ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی خاتون سے اسقاطِ حمل کا حق چھینا جائے، جو خواتین اسقاطِ حمل چاہتی ہیں ان یہ حق ملنا چاہیے، اسی لیے یہ بل متعارف کروایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ بل خواتین کی مرضی اور آزادی کا تحفظ کرے گا۔