vosa.tv
Voice of South Asia!

آلو اور ٹماٹر پیدا کرنے والا جادوئی پودا،

0

جہاں پوری دنیا میں زراعت کے شعبے میں جدت دیکھنے میں آرہی ہے، وہیں کسانوں کی توجہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچتے ہوئے کم وسائل کے ساتھ زیادہ پیداوار حاصل کرنے پر ہے۔حال ہی میں بھارت کے ایک کسان نے ایک ہی پودے سے آلو اور ٹماٹر اگانے کا کارنامہ انجام دیا ہے جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جبکہ اس کی شاخوں پر سرخ ٹماٹر اُگتے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو مختلف پودوں سے دو مختلف سبزیاں اگانا کیسے ممکن ہے؟ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک پودے سے دو مختلف سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔ بھارتی کسان نے اس پودے کا نام ’پوماٹو‘ رکھا ہے، اس کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک ہی پودے سے دو مختلف اقسام اور زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔کسان نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ایک پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو باآسانی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.