طلبہ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،راہل گاندھی
کانگریس کی اتر پردیش یونٹ کے ترجمان انشو اوستھی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ راہل گاندھی نے اتر پردیش بورڈ کے امتحانات اور طلباء کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست میں اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا وقت کم کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے یہ یاترا 16 فروری سے 26 فروری تک اتر پردیش میں منعقد کی جانی تھی لیکن 22 فروری سے شروع ہونے والے اتر پردیش بورڈ کے امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب یہ صرف 21 فروری تک اس ریاست میں رہے گی۔ انہوں نے کہا، حساسیت کی مثال قائم کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کئی مواقع پر عوامی مفاد کو ترجیح دی۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے عوام کی تشویش میں کورونا کے دور میں بنگال میں اپنی ریلیاں منسوخ کر دی تھیں۔