vosa.tv
Voice of South Asia!

 سوامی پرساد موریہ نے سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری عہدے سے استعفیٰ دے دیا

0

سوامی پرساد موریہ نے اکھلیش یادو کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا خط بھیج دیا ۔ اس سے متعلق انہوں نے پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو اپنا خط بھیج دیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے الزام لگایا کہ اگرقومی جنرل سکریٹری کے عہدے پربھی امتیازی سلوک ہوتا ہے تو پھراس طرح کے امتیازی، غیراہم عہدے پر رہنے کا کوئی جوازنہیں ہے۔ اس لئے وہ سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔سوامی پرساد موریہ نے اپنے خط میں لکھا،جب سے میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہوا، مسلسل پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے دن ہی میں نے نعرہ دیا تھا پچاسی تو ہمارا ہے، 15 میں بھی بٹوارہ ہے۔ ہمارے بزرگوں نے بھی ایسی ہی لکیرکھینچی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.