vosa.tv
Voice of South Asia!

برسلز میں شہید کشمیری رہنماوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد

0

عظیم کشمیری شہداء مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسی کے سلسلے میں بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کشمیر کونسل ای یُوکے زیرِ انتظام ایک تقریب منعقد ہوئی۔کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام کونسل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے کشمیر کے ان دو نامور سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے ان شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کشمیر کی دھرتی کے عظیم سپوت ہیں، ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان شہداء نے شمع کی مانند تحریک آزادی کشمیرکو روشنی فراہم کی ہے۔علی رضا سید نے بھارتی حکومت پر زوردیاکہ شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کے اجساد خاکی کو مقبوضہ کشمیرمیں انکے ورثاء کے حوالے کیاجائے تاکہ وہ اپنے رسم و رواج کے مطابق شہدا کی آخری رسومات ادا کرسکیں اوردرست طریقے سے ان اجساد کی تدفین ہوسکے۔ افضل گورو کو ایک جھوٹے الزام پر بے گناہ پھانسی دی گئی اور اسی طرح مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر کی پاداش میں سزائے موت دی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.