نیویارک،پاکستانی نژاد امریکی نوجوانوں کی تنظیم کا ضرورت مندوں کو گرم کپڑوں کا تحفہ
امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ ( اے پیگ ) نے موسمِ سرما کی مناسبت سے ونٹر ڈرائیو شروع کردی ۔ اے پیگ نے نیویارک میں کوئنز کے علاقے فلشنگ میں واقع مسلم سینٹر آف نیویارک سے اپنی سالانہ ونٹر ڈرائیو کا آغاز کیا۔اے پیگ کے صدر علی رشید نے نیویارک پولیس میں پاکستانی پولیس افسران اور اپنے رضاکاروں کے ساتھ مل کر تین سو سے زائد ضرورت مند افراد میں گرم کپڑے تقسیم کیے۔ علی رشید کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کی مدد کے ساتھ نوجوانوں کی کیئرئر کاونسلنگ بھی کی ہے کہ وہ کس طرح نیویارک پولیس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔ان گرم ملبوسات میں جیکٹس، دستانے، ٹوپیاں، اسکارف اور جرابیں شامل تھیں۔۔ کمیونٹی کے افراد اور مسلم سینٹر آف نیویارک کی انتظامیہ نے اے پیگ اور پولیس افسران کی کاوشوں کو سراہا۔