vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈھائی دن تک آن لائن گیم کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

0

ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک گیمر نے 59 گھنٹے اور 20 منٹ تک مسلسل ’ورلڈ آف وارکرافٹ‘ نامی آن لائن گیم کھیل کر دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے۔بڈاپیسٹ کے پیشہ ور باورچی بارنیبس ویوجیتی سولنے نے  23 گھنٹے اور 31 منٹ تک گیم کھیلنے کے ریکارڈ کو توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔اس ریکارڈ کے علاوہ بارنیبس ویوجیتی سولنے نے طویل مدت تک ویڈیو گیم میراتھون چلا کر دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔گیمر کی جانب سے ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش گیمنگ ویب سائٹ ای اسپورٹ1.ایچ یو کی ویب سائٹ سے لائیو اسٹریم کی گئی۔ کوشش کے دوران ان کو ہر گھنٹے کھانے، سونے یا باتھ روم استعمال کرنے کے لیے 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 45 گھنٹے گزرنے کے بعد تھکن کی وجہ سے ان کے ذہن کو توجہ دینے میں مشکلات کا سامنا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.