vosa.tv
Voice of South Asia!

الیکشن مینجمنٹ سسٹم نے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کیا، کامن ویلتھ مبصرین

0

کامن ویلتھ مبصرین نے کہا ہے کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم نے انتخابات کے دن ٹھیک طریقے سے کام نہیں کیا۔ڈان نیوز کے مطابق کامن ویلتھ مبصرین کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے مبصرین نے مقامی لوگوں سے بریفنگ لی اور ملتان، فیصل آباد ، حیدر آباد ، کراچی، اسلام آباد ، لاہور ، راولپنڈی اور ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ان کے مطابق کچھ پولنگ اسٹیشنز اپنے اصلی جگہ سے بہت دور تھے، کچھ سیاسی پارٹیوں نے خواتین امیدواروں کے کوٹے کا خیال بھی نہیں رکھا ہے۔مزید بتایا کہ انہیں الیکشن کے دن ہونے والے کچھ واقعات کا علم ہوا اور وہ اس حوالے سے فائنل رپورٹ میں بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ امیدواران اور میڈیا پر تشدد کی رپورٹس بھی وصول ہوئی ہیں،انتخابی مہم کے دوران بھی کچھ امیدواروں سے بدمزدگی کے واقعات کی کی اطلاعات ملی۔کامن ویلتھ مبصرین نے بڑے سیاسی جماعت سے انتخابی نشان لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے حملوں میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے ساتھ تعزیت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن کے دوران ووٹر ٹرن آوٹ میں اضافہ ہوا، الیکشن میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.