شمالی وزیرستان:فائرنگ سے این ڈی ایم کے محسن داوڑ زخمی
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ کے سبب سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کے مطابق فائرنگ کے سبب 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، محسن داوڑ اور دونوں پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عام انتخابات میں محسن داوڑ قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 40 پر امیدوار تھے، جس کے نتائج تاحال جاری نہیں ہوئے۔خیال رہے کہ 2 روز قبل 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس کے غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔